Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے فلسطین کے مسئلے کو بہت اہمیت دی ، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

چین نے فلسطین کے مسئلے کو بہت اہمیت دی ، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے فلسطین کے مسئلے کو بہت اہمیت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وزیرخارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے کہا کہ امن عمل کا آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امتِ مسلمہ کی وحدت کی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ ہمارامقصد سیز فائر تھا اور اس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے فلسطینی وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ 27 مئی کو صدر جنرل اسمبلی پاکستان آئیں گے،صدر جنرل اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان کی قرارداد اقوام متحدہ کے صدر،سیکرٹری جنرل کو پیش کی ہے،متفقہ قرارداد سے میرے ہاتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے فراخدلی کا ثبوت دیا ہے جس سے مسئلہ فلسطین پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں کامیابی ہوئی ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے چار اجلاس ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ میری سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی ہے ،سلامتی کونسل عالمی امن کی ذمہ دار ہے جبکہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 14 ایک طرف اور امریکہ ایک طرف تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیرخارجہ نے فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ 10 روز سے فلسطین پر مسلسل بمباری جاری تھی ،فلسطین میں نہتے بچوں کو شہید کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، سلامتی کونسل نے اتفاق رائے میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین پر چینی وزیرخارجہ کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ترک وزیرخارجہ نے بھی صورتحال سے آگاہ کیا، ہم نےغزہ کی صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اپنائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر