Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے ، حافظ نعیم الرحمٰن

Now Reading:

امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے ، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا قبلہ اول یہودیوں کے قبضے میں ہے ،جس طرح فلسطینیوں پر ظلم ہو رہا ہے اس نے پوری انسانیت کا سر جھکا دیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بستیاں جلا دی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ پر رمضان المبارک میں حملہ کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اس وقت 300 سے زیادہ فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم پر جو حکمران مسلط ہیں وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی آوازیں اُٹھ رہی ہیں جو کہ نہیں ہو سکتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اس وقت پوری دنیا میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جن کا انسانیت سے تعلق ہے وہ مظاہروں میں شامل ہورہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 23  مئی کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں فلسطین کے حق میں بڑا مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ فلسطین مارچ شارع فیصل پر ہوگا ،اقلیتی برادری کو بھی دعودت  دی گئی ہے ۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ مولانا صادق جعفری صاحب اور ان کی ٹیم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ فیملیز کے ساتھ لوگوں کو بھی دعوت دیں گے کہ فلسطین مارچ میں آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر