
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تخفیف اسلحہ، ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے یوم تکبیر کے حوالے سے بیان میں کہا کہ یوم تکبیر پر پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے، پاکستان تخفیف اسلحہ، ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےت یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، پاکستان تخفیف اسلحہ، ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید عالمی معیارات کی پیروی کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول اور جوہری تحفظ کیلئے کام کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال یوم تکبیر 1100 میگاواٹ کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نام کیا جاتا ہے، منصوبے سے قومی توانائی مکس میں صاف، پائیدار اور سستی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی اور عوامی فلاح میں جوہری ٹیکنالوجی کے کردار کی نشاندہی ہوتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں کینسر کی تشخیص سمیت زراعت اور اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے جوہری ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News