
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی اس حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی فوج کی جارحیت، مسجد اقصٰی پر حملوں اور فلسطینیوں کی جبراً بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم فلسطینیوں بالخصوص بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے فلسطینی ہم منصب کو عالمی برادری کی توجہ فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی طرف مبذول کروانے اور مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے فلسطینی ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے حق خود ارادیت کی اس جدوجہد میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی جانب سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ، پاکستان فلسطینی عوام کی اس حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
اس موقع پر فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے شاہ محمود قریشی کو فلسطین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئےکشیدگی میں لانے کیلئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔
فلسطینی وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح ، دو ٹوک اور اصولی موقف کو سراہتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی معاونت پر پاکستان کی قیادت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News