
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سترہ سال بعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس میں شو ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم، گنے اور مکئی کی بہترین فصل ہوئی ہے جبکہ بیرونی قرضوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا نیشنل اکاؤنٹس کا جو سسٹم ہے وہ اقوام متحدہ کا سسٹم ہے۔
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی 26 ایجنسیاں اس میں اپنا ڈیٹا فیڈ کرتی ہیں اور اس کے 24 سب سیکٹرز ہیں جن کی گروتھ کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ ماضی میں ڈیٹا میں جو گڑ بڑ کی جاتی تھی اور جن سیکٹرز کے ذریعے کی جاتی تھی موجودہ حکومت کی گروتھ اُن پر منحصر نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News