
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین وفاق پر ہرزہ سرائی کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے مطابق عالمی سطح پر غزائی اجناس کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
شہباز گِل نے کہا کہ اپریل میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں مسلسل دسویں ماہ بھی اضافہ جاری رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں جون 2014 کے بعد بلند ترین سطح کو عبور کیا ہے۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا کی طاقتور معیشتیں دیوالیہ ہو گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ جہاں پوری دنیا بند ہوئی ہے وہاں پاکستان میں غریب طبقے کو گزشتہ سال 1 کروڑ 70 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس برس بھی 70 لاکھ گھرانوں کو احساس کے تحت 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں چند سیاسی ناہنجار گھٹیا سیاست چمکانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News