
صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چاند رات پر مکمل طور پر کاروبار بند ہوگا۔
صدر مملکت نے عوام کو عید کی چھٹیوں میں گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ چھٹیوں کے دوران کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ کریانہ ،میڈیکل اسٹورز اور اسپتال کھلے رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں عوام کا رش ہو گا وہاں کورونا وائرس بھی ہو گا اس لئے گھومنے پھرنے نہ جائیں راستے بند ہوں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت اور دیگر ممالک میں کورونا میں تیزی آگئی ہے۔
عارف علوی نے عوام سے مکمل احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
صدرمملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت مکمل عملدر آمد کرائیں، اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News