
بھارتی یوٹیوبر کو اپنے پالتو کتے کو غباروں کے ساتھ باندھ کر ‘اڑانے کی کوشش’ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے پیپل فار اینمل (پی ایف اے) کی جانب سے گورو شرما کے خلاف شکایت ملنے کے بعد انہیں گرفتار کیا ہے۔
32 سالہ گورو شرما کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرما گاڑی کے اوپر کھڑے ہیں اور ان کا پالتو کتا بھی گیس سے بھرے غباروں کے ساتھ بندھا نظر آ رہا ہے۔
اسی اثنا میں جب وہ عمارت کی دوسری منزل تک پہنچتا ہے تو کوئی بالکونی میں آ کر کتے کو تھام لیتا ہے۔
AdvertisementDelhi | YouTuber Gaurav Sharma arrested for cruelty to an animal after he posted a video on social media where he floated up a pet dog in the air by tying hydrogen balloons on its back, risking its life: DCP South Atul Thakur
(Pic-Screengrab of the video) pic.twitter.com/jYHKUjMdG3
— ANI (@ANI) May 27, 2021
اس حوالے سے یوٹیوبر شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ویڈیو کو فلمانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اپنائے تھے لیکن سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہوں نے اپنی ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
بھارتی یوٹیوبر نے یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی تھیاور انکے یوٹیوب چینل کے 40 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔
بعدازاں یوٹیوبر شرما نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انھوں نے اس پر معافی مانگی اور وضاحت کی کہ انھوں نے اپنے ڈالر نامی پالتو کتے کے ساتھ یہ فلم بناتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے۔
اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے یوٹیوبرز سے متاثر ہوئے تھے جو اپنی ویڈیوز میں ایسے ہی سٹنٹ کرتے ہیں۔
گورو شرما نے اپنے شائقین سے کہا کہ وہ ان کی ویڈیو میں کیے جانے والے اقدامات سے متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جانوروں سے محبت کرتے ہیں اور اپنے کتے ڈالر کا ایک بچے کی طرح خیال رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News