پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے متاثرہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
اداکارہ متھیرا نےقابض اسرائیلی فورسز کے قاتلانہ حلموں کے بعد اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئرکی جانے والی اسٹوری میں اُنہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں فلسطین سے بچہ گود لے سکوں اور پھر اُس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اسرائیلی حملوں میں اپنا گھر اور خاندان کھودیا۔
اس حوالے سے متھیرا نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ اگر آپ کو فلسطین سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ معلوم ہے تو مجھے اُس سے آگاہ کریں۔
اس سے قبل رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
