
معروف بھارتی اداکار راجیش کھتر نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کی کہانی بتا دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشان کے والد، اداکار راجیش کھتر اور ان کی اہلیہ وندنا سجنانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران اپنی زندگی میں پیش آنے والی تلخ حقیقت کے بارے میں بتا دیا۔
راجیش کی اہلیہ وندنا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کے لاک ڈاؤن نے انہیں سخت ڈپریشن میں مبتلا کردیا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ زندگی کی ساری جمع پونجی کووڈ کی پہلی لہر کے لاک ڈاؤن کے دوران خرچ ہوگئی کیونکہ آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا اور اسپتال کے بلوں پر پیسے خرچ ہورہے تھے۔
راجیش نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں اپنے رشتے دار کیلئے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہا تھا لیکن کوئی بیڈ دستیاب نہیں تھا۔
اس حوالے سے اداکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کووڈ کی پہلی لہر کے دوران میں بیٹے کی پیدائش ہونے کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھی۔
اداکار راجیش کھتر نے گزشتہ سال کو زندگی کا بدترین سال قرار دیا۔
واضح رہے کہ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھتر اداکارہ نیلیما عظیم اور راجیش کھتر کے بیٹے ہیں جب کہ شاہد کپور نیلیما اور پنکج کپور کے صاحبزادے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News