
چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک میں اکنامک زون بن رہے ہیں جس سے مزید چینی سرمایہ کاری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے چینی سرمایہ کاری سے قائم ٹیکسٹائل مل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگئی ہے اور 12 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے۔
چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک میں اکنامک زون بن رہے ہیں ،مزید چینی سرمایہ کاری ہوگی۔ چیلنج گروپ نے عالمی معیار کی فیکٹری قائم کی ہے جیسے دیکھ کر خوشی ہوئی۔
عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت یہاں آنے والے چینی سرمایہ کاری والے افراد کے ویزے کی مدت بڑھا رہے ہیں، چینی سرمایہ کاروں کے ویزے کی مدت 3ماہ سے بڑھا کر دو سال تک کردی جائے گی۔
عاصم سلیم باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں معاشی انقلاب آرہا ہے، گوادر جا کر دیکھیں آپ کو سی پیک کے ثمرات نظر آئیں گے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک میں بین الاقوامی معیار کی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ہر طرح کی سہولت دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News