
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کاروبار کا حجم پچھلے ریکارڈ سے 39 فیصد بڑھ گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ یہ مستحکم بحالی کے آثار ہیں ۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر میں کامیابی ہے لیکن ابھی بھی خطرہ باقی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News