پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پشاور میں اساتذہ پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے معزز اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ایک افسوس ناک طرز عمل ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخواہ کی جامعات کے پروفیسرز پانچ دن سے احتجاج کررہے ہیں اور حکومت کو اتنی بھی توفیق نہ ہوئی کہ کم از کم ان کے مسائل تک سن لے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ معاشی شرح نمو میں یہ کیسا عجیب اضافہ ہے کہ خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کے بجٹ کی کٹوتی کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ کی جامعات کو جتنا بجٹ دیا، آج اس سے بھی کم بجٹ کردیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی جامعات کے اسٹاف کے الاؤنسز میں کٹوتی کرنے والی حکومت دوسری جانب معاشی ترقی کے دعوے بھی کررہی ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ایک جانب خیبرپختونخواہ کی جامعات کا بجٹ کم کیا گیا اور دوسری جانب جامعات کی فیس بڑھا کر طلبہ پر ظلم کیا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کے ہاتھوں زخمی ہونے والے 15 سے زائد اساتذہ کو علاج و معالجے کی سہولیات دی جائیں اور خیبرپختونخواہ پولیس صوبے کی جامعات کے گرفتار اسٹاف کو فی الفور رہا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
