
امریکی ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کر لی ہے۔
جی جی حدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ جو اب تک فلسطینیوں پر ہونے والے جبر کو نظر انداز کرتا آیا ہو، وہ نسلی مساوات، خواتین کے حقوق، بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال اور دیگر نا انصافیوں کی مذمت نہیں کرسکتا۔‘
فلسطینی نژاد فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں کی جانب سے امتیازی سلوک برتنے پر جی جی حدید کا کہنا ہے کہ اس کا انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے انسانی حقوق کی زیادہ اہمیت ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمبار ی کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News