Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت غریب عوام کا پانی چوری کررہی ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

سندھ حکومت غریب عوام کا پانی چوری کررہی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت غریب عوام کا پانی چوری کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کی تقسیم کم کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پانی کے معاملے کو ٹیکنیکل مسئلے سے زیادہ سیاسی مسئلہ بنادیا ہے، سندھ نے 4 سال میں 1600 ارب میں سے صرف 700 ارب روپے لگائے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس سندھ میں مینڈیٹ ہے، ہمیں سندھ کے عوام کی جنگ لڑنی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کہ سندھ حکومت غریب عوام کا پانی چوری کررہی ہے، سندھ میں ڈاکو آزاد پھر رہے ہیں، ہم پانی کی رکھوالی کریں گے۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کسی بھی صوبے میں کسان سے زیادتی ہو، وزیراعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں 35 فیصد فنڈ سندھ کو دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ کو لڑوا کر سیکیورٹی رسک بن رہی ہے، اصل پانی چور سندھ حکومت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے بااثر افراد کو کینال سے 330 ڈائریکٹ کنکشن دیے گئے ہیں، سندھ میں غریب کسان کو کینالوں میں سے کنکشن نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر