سندھ حکومت نے ڈاکو راج کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے ڈاکو راج کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق شکارپور کچے کے علاقے میں گزشتہ روز ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور کچے میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو راج کے خلاف پولیس، رینجرز، آرمی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ آپریشن کی نگرانی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سکھر کریں گے۔ گرینڈ آپریشن سکھر ،کشمور ،کندھ کوٹ ،گھوٹکی ،شکارپور، جیکب آباد ،نوشہرو فیروز کے کچے کے علاقے میں کیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ روز شکارپورکے ڈی سی آفس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او سکھر کامران فضل کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو اغوا کرکے گڑھی تیغو کے علاقے میں یرغمال بناکر رکھا گیا تھا۔
سکھر کے ریجنل پولیس آفیسر کامران فضل کا مزید کہنا تھا کہ کچے میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 پولیس اہلکار سمیت 3 شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
