شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہوا وے ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ مڈل ایسٹ سے ملاقات کی ہے جس میں وفد نے ہوا وے کی پاکستان میں جاری منصوبوں اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
وزیرخارجہ نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے پر ہوا وے کی تعریف کی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری مواقعوں کی طرف توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔
ملاقات میں ڈپٹی سی ای او ہوا وے پاکستان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News