سائنسدانوں نے کائی سے کپڑا تیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کی یونیورسٹی آف راکیسٹر کے محققین نے کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کر لیا ہے۔
کائی اور بے جان بیکٹیریل سیلولوز کے ملاپ کے نتیجہ میں ایک ایسا انوکھا مادہ تیار کیا گیا جو کائی کے فوٹو سینتھیسز معیار اور بیکٹریل سیلولوز جیسی مضبوطی کا حامل ہے ۔
کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والے کپڑے کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کائی سے بنے لباس مستقبل میں فیشن کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مادہ سے نہ صرف کپڑے بلکہ مصنوعی پتے اور فوٹو سنتھیسز کھال بھی تیار کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
