
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو چاہے کر لو وقت بدل رہا ہے، اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاؤ کے لئے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ،گھٹیا سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔
انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News