Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے طلبہ کو رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کے طرز پر اسکالر شپ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں محکمہ اوقاف نے کمرشل جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے بزنس پلان اور اصلاحات پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوقاف کی کمرشل جائیدادوں کے موجودہ کرایوں پر نظر ثانی کرکے انہیں مارکیٹ ریٹ کے برابر لایا جائے گا۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ محکمہ اوقاف کی کمرشل جائیدادوں کے کرایوں کی وصولی کے نظام کو کمپیوٹرائز کیا گیا ہے جبکہ آئمہ کرام کو ماہانہ اعزازیہ دینے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کو اس سلسلے میں اسکالر اسکیم متعارف کرانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی جبکہ متعلقہ حکام کو اوقاف کی جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے مروجہ قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت دی۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ ترامیم کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے اور محکمہ اوقاف کے جملہ امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ محکمہ کی کمرشل جائیدادوں سے متعلق تمام معاملات میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور صوبے کے رجسٹرڈ خطیبوں کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر