پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ افریقن وائرس کے 7 کیسز کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مئی کے 3 ہفتوں میں لیے جانے والے سیمپلز کے دوران ان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد اور بیماریوں کی نگرانی کا ڈویژن ٹریسنگ کے عمل میں مصروف ہے جبکہ وزارت صحت نے ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد پر بھی زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News