Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنت مرزا نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

Now Reading:

جنت مرزا نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان کی ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

جنت مرزا 15 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ جنت مرزا ںے حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا۔

Advertisement

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 15 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کی تمام اداکاراؤں سمیت موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 7 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا۔

 لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں۔

Advertisement

 جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر