Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکار بھارت میں کام نہیں کرسکتے، ایم این ایس

Now Reading:

اداکارہ ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکار بھارت میں کام نہیں کرسکتے، ایم این ایس

بھارت میں تمام پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سیاست دان راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونیرمن سینا (ایم این ایس )نے کہا ہے کہ پارٹی کسی بھی پاکستانی فنکار کو ہندوستان میں کام نہیں کرنے دے گی۔

ایم این ایس سنیما ونگ کے صدر امیہ کھوکر نے کہا ہے کہ ہم ماہرہ خان یا کسی دوسرے پاکستانی فنکاروں کو یہاں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر امیہ کھوکر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مہاراشٹر ہو یا ملک کے کسی بھی حصہ میں ہم ماہرہ خان یا کسی دوسرے پاکستانی فنکاروں کو یہاں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں۔

Advertisement

اداکارہ  نے بتایا کہ بہترین کانٹینٹ کی وجہ سے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، لیکن وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ تاہم اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی باتوں کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتیں۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی بھارتی تھیٹر ڈرامے یار جولاہے میں بھی کام کرنے سے متعلق خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے ماہرہ خان نے 2017ء میں فلم رئیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کرداربھی نبھایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر