Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،عثمان بزدار

Now Reading:

پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی حسن بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی کی ملاقات ہوئی جس میں حافظ آباد کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئے، حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ترقی پر پہلا حق دور دراز علاقو ں کا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا۔حافظ آباد کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا-

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا، ہم سب شہروں کی یکساں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر