
امریکا کی مغربی ریاست نیو اڈا میں لاس ویگاس کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فوجی طیارہ امریکی ریاست نیواڈا کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے باعث پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر بیس کے جنوبی کنارے کے باہر گر کر تباہ ہوا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی ڈریکن کی زیر ملکیت تھا جس کا نیلس ایئرفورس بیس سے ہوائی مدد فراہم کرنے کا معاہدہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News