
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے روابط کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کورونا پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف بھی کی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مختصر مدت میں برسوں کا کام نمٹانے کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پرانے باتیں بناتے رہیں، ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اضلاع کی یکساں ترقی کے لئے ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News