Advertisement

آرمی چیف کی ریاض میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریاض میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس اہم ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل، پاک سعودیہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زوردیا۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ پاک سعودی تعاون کا خطے کے امن و سیکیورٹی پر مثبت اثر پڑے گا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی تعاون، امن اور استحکام کے تمام اقدامات پر سعودی عرب کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن
ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے، شہباز شریف
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
خضدار، چمروک کے مقام پر ریموٹ کنڑول دھماکہ، پریس کلب کے صدر شہید
وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
Next Article
Exit mobile version