
دنیا میں اس وقت کئی نجومی موجود ہیں کہ جو آپکو آپکی آنے والی زندگی کے بارے میں پیشگی بتا دیتے ہیں جوکہ کئی بار سچ بھی ثابت ہوتی ہیں اور کئی بار جھوٹ بھی۔ یہاں اگر ہم آنجہانی بابا وانگا کی بات کریں تو انہوں نے اپنی موت سے قبل انیس سو چھیانوے میں سال دوہزار اکیس کیلئے بہت سی پیش گوئیاں کی جو سچ ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا نے کہا کہ سال 2021 زمین پر رہنے والوں کے لیے تباہی کا سال ہوگا اور دُنیا تباہی اور بڑے حادثات سے دوچار ہوگی اور لوگوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بدل جائے گی اور سال 2021 مُشکل گھڑیوں کا آغاز ہوگا جس میں لوگ مذاہب کی بنیاد پر تقسیم ہو جائیں گے اور اُن کی منزل تبدیل ہوجائےگی۔
انکی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ دو ہزار بیس سے دو ہزار اکیس تک دنیا کورونا کی لپیٹ میں لے لیا اور انسانی جانیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔
علاوہ ازیں انکی ایک بہت اچھی پیش گوئی یہ تھی کہ اس سال کینسر کا علاج دریافت ہو جائے گا اور وہ سائنسدانوں نے اسی سال کر ہی لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بابا وانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں ۔
بابا وانگا کی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے 2021 کے لیے بھی کئی اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
بابا وانگا نے کہا تھا کہ سال 2021 میں وہ دیکھ رہی ہیں کہ دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔ دنیا کو دکھوں کا سامنا کرنا پڑے گا انسانی راہ کو تبدیل کردے گا۔
2021 سے متعلق ایک پیشگوئی میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت (جائنٹس) مل کر ایک ہوجائیں گے۔
بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم سے گزریں گے ۔
انہوں نے 2 ممالک کے صدور سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک غیرمعمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔
دوسری جانب اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔
بابا وانگا کی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور ہے کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں اور 2004 میں انڈونیشیائی سونامی کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News