
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صدف کنول کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔
معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منفر انداز میں اپنی اہلیہ صدف کنول کو شادی کی مبارک باد دی۔
شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ شادی کی سالگرہ پرکوئی جذباتی اور پیار بھری پوسٹ نہیں ہوگی۔
شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں صدف کنول کو کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو ٹیسٹ کروانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مستقل شہروز انہیں بچوں کی طرح تسلی دے رہے ہیں۔
اداکار شہروز نے صدف کنول سے محبت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔
جبکہ اداکارہ کی ویڈیو کے حوالےسے شہروز نے بتایا کہ یہ ویڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 31 مئی 2020 کو اداکارشہروز سبزواری نے اداکارہ صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News