
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت جے سی سی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے جوائنٹ وینچر کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ علامہ اقبال اقتصادی زون اور رشکئی زون میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت بننے والے اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع میں چینی سرمایہ کاروں کے حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
یاد رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے عید کے حوالے سے بات کی تھی۔
رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے. اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں. آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں. جمعتہ الوداع مبارک. #StayHomeStaySafe
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 7, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں کورونا کے باعث وہ حالات پیدا نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عوام رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی سے منائیں اور اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News