
بلوچستان حکومت نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کل صوبے بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کل صوبے بھر میں یوم فلسطین منانے کا فیصلہ کیا ، بلوچستان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل صوبے بھر میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم فلسطین منانے کا مقصد شہداء کی جدوجہد پر خراج تحیسن پیش کرنا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اظہاریکجہتی کے دن فلسطینیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جب کہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News