Advertisement

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیر خزانہ کے خلاف تحقیقات جاری تھیں، الزام ثابت ہونے پران کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیےگئے ہیں اور ان کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق قطری وزیر خزانہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال، پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے گرفتاری کے وارنٹ کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت چھوڑنے کا کہا ۔

قطری امیر نے وزیر تجارت علی بن احمد کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version