معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار ارجیت سنگھ کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ کی والدہ کا انتقال برین اسٹروک (دماغی فالج) کے باعث ہوا۔
52 سالہ ارجیت سنگھ کی والدہ ادیتی سنگھ گذشتہ 3 ہفتوں سے کلکتہ کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
ادیتی سنگھ کو کورونا کے باعث طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ارجیت کی والدہ کا 2 روز قبل ہی کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کی وجہ سے گلوکار کی والدہ کی صحت بہت خراب ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں بالی وڈ اور بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ سواستیکا مکھرجی اور فلم ڈائریکٹر سرجیت مکھر جی نے سوشل میڈیا پر ارجیت کی والدہ ادیتی سنگھ کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
