 
                                                                              معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑے چیلنج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑے چیلنج ہیں، پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئےکام کررہی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھکر کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کررہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کے لئے 50ہزار سے 1 لاکھ کا قرض فراہم کررہے ہیں جبکہ 65سال سے زائد عمرکے افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تیزاب گردی کاشکار خواتین کا علاج سرکاری خرچ پر ہوتا ہےاور صوبے بھر میں اسکول جانے والی بچیوں کو بھی 1 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج 5 ارب سے زائد مالیت کا ترقیاتی پیکج لے کر نارووال پہنچ رہے ہیں۔
فردوس عاشق نے کہا تھا کہ پیکج میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 29 منصوبے شامل ہیں جن میں نیا پاکستان منزلیں آسان کے تین منصوبے ,نکاسی و فراہمی آب کے 5 منصوبے ،فروغ تعلیم کے لئے 5 اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور پارکس سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 