Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے، سعید غنی

Now Reading:

سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے، سعید غنی
سعید غنی

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 سعید غنی نے کہا کہ اساتذہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ ای میل اور واٹس ایپ سے آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے اور تعلیمی ادارے جاری کردہ سلیبس کے تحت اپنا کورس مکمل کرائیں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ24 مئی سے سندھ میں اسکول نہیں کھل رہے۔ صوبے بھرمیں تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے تک بند رہیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ‏کرتے ہوئے ‏اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ‏ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر