
گھریلو ملازمین کی انشورنس کرانے کی پابندی بھی اب سعودی عرب میں عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ریکروٹنگ کمپنیوں پر بیرون ملک سے لائے جانے والے گھریلو ملازمین کی انشورنس کرانے کی پابند لگادی گئی ہے۔
یہ فیصلہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا ہے۔
انشورنس اخراجات ملازم لانے کے مجموعی اخراجات میں شامل کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انشورنس دو سال کے لیے ہوگئی تاہم اس کے بعد کفیل کو اختیار ہے کہ وہ انشورنس جاری رکھے یا نہیں رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News