پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنما اشرف صحرائی کی دوران اسیری انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے دکھ کی اس گھڑی میں تحریک حریت اور بالخصوص سید علی گیلانی سے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے ہیرو اشرف صحرائی نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی آزادی کا خواب لئے اشرف صحرائی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں اور اس خواب کی تعبیر کی جدوجہد ہماری منزل ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی کشمیر کے مجاہد اشرف صحرائی نے وادی جنت نظیر کا مقدمہ لڑنے کا حق ادا کر دیا ہے ،اشرف صحرائی کی وادی کشمیر کے لئے جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنا ان کے قتل کے مترادف ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو کورونا وائرس کے دنوں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے پابندِ رکھنا بھارتی حکومت کی سفاکیت کی انتہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جدوجہدِ آزادی کے فلسفے پر کار بند اشرف صحرائی کے انتقال پر لواحقین اور اہلیان کشمیر سے تعزیت کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News