Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم علی پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Now Reading:

یوم علی پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار

کراچی میں یوم علی کے سلسلے میں سندھ حکومت نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ سے متعلق کیے گئے اقدامات پر سندھ حکومت نے کراچی میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

پولیس حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرح سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنا شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام دکانیں اور مارکیٹس بھی سیل کی جارہی ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔

پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ فضائی نگرانی کے علاوہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔

Advertisement

 پولیس حکام نے مزید کہا کہ جلوس کے راستوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی سوئپنگ کے علاوہ سراغ رساں کتے بھی سوئپنگ کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 20 اور 21 رمضان موبائل سروس بند کی جائیگی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں موبائل نیٹ ورک بند کرنے کا دورانیہ شام 6 بجے سے رات 4 بجے تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس ابھی سے بند کردی گئی ہے، موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فون سروس کی معطلی محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر