پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احسن خان اور فیروز خان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر آواز بلند کر لی ہے۔
اداکار فیروز خان نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے ٹوئٹر پر مسجد الاقصیٰ پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کردیا ہے۔
— Feroze Khan (@ferozekhaan) May 8, 2021
جبکہ اداکار احسن خان نے اس واقع پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر کہا ہے کہ اگر ہم ننھے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش رہے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
احسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمسجد الاقصٰی کی ایک تصویر شئیر کی ہے۔
اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اسرائیلی فوج کو مسجد الاقصٰی پر حملہ آور دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
