
نیب نے وزارت داخلہ سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ای سی ایل سے متعلق اہم اجلاس وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں نیب کے خط کے ساتھ ساتھ معاملے کا آئینی اور قانونی جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حتمی فیصلہ کل کے اجلاس میں ہو گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News