سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کورونا اور فلسطینی صورتحال پر عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کی نماز اپنی رہائش گاہ کے نزدیک ہی ادا کریں گے اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے لوگوں سے عید نہیں ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں بالخصوص اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں ،جلد ملاقاتیں ہوں گی۔
عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر فلسطین اور کشمیر کے حالات کے باعث دل دکھی ہے۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مشکلات سے نجات دے اور ہم پھر سے معمول کی زندگی میں آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News