وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کے اشارے دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ہے، جس میں شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی کونسل کے تحت 12 شعبوں کی نشاندہی کر دی ہے، شعبوں میں قلیل، وسط اور طویل المدتی حکمت عملی بنائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، ہاؤسنگ، برآمدات اور محصولات پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ حکومت بجٹ میں عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔
وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت آؤٹ آف دی باکس طریقے سے محصولات میں اضافہ کرے گی۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس لگا کر محصولات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی اور پیداواری شعبوں میں بہتری آئی ہے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات ضرور پیش آئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News