Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالم اسلام کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرے، سراج الحق

Now Reading:

عالم اسلام کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فلسطین کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کیا ہے۔

سراج الحق  نے کہا کہ فلسطین مذمتی قراردادوں  سے آزاد نہیں ہو گا بلکہ فلسطین جہاد ،امت مسلمہ اتحاد اور مشترکہ جدوجہد سے آزاد ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے 21 مئ کو اسلام اباد، 23 مئ کو کراچی، اور 30 مئ کو پشاور میں بھرپور احتجاج  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کو کھنڈرات  میں تبدیل کر دیا ہے اب عالم اسلام پر جہاد فرض ہو چکا ہے۔

Advertisement

سراج الحق  نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر بمباری کر کے سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا جن میں خواتین بوڑھے اور بچے شامل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یہ فرض تھا کہ وہ او آئی سی کا اجلاس بلاتے ۔

سراج الحق  نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فلسطین فنڈز بھی قائم کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ کو عمر بن خطاب نے عیسائیوں سے آذاد کیا تھا اور پھر سلاح الدین نے دوسری مرتبہ آزاد کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے اتنی اہم قرارداد اسمبلی سے منظور ہوتے وقت وزیر اعظم عمران خان اسمبلی میں نہیں تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے مزید کہا کہ فلسطین کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا وہ ہم توڑیں گے ،حکومت کو چاہئیے کہ جلسے کے بجائے اقدامات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر