Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو میں خوفناک حادثہ

Now Reading:

میکسیکو میں خوفناک حادثہ

میکسیکو میں میڑو ٹرین کے خوفناک حادثہ میں 20افراد ہلاک،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو کے اداروں نے حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔

میئر میکسیکو سٹی کلوڈیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی اور زخمیوں کو ہرمکمن طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹریک ٹوٹنےکے باعث پیش آیا،ٹرین کی بوگیاں زمین پر گرنے سے نیچے کھڑی متعدد گاڑی ملبے تلے دب گئیں۔

تاہم ٹرین حادثہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں حادثے کے مناظر کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

اس واقع کے حوالے سے حکام  کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ حادثہ شہر کی میٹرو لائن نمبر 12 پر پیش آیا ہے۔

وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعہ پر افسوس کااظہار کیا ہے اورشفاف تحقیقات پرزور دیا۔

مارسیلو کا کہنا ہے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور لوحقین کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے میٹرو لائن کی تعمیر کے دوران کئی بار اس میں بے ضابطگیوں کی شکایتیں ملی تھیں۔

واضح رہے کہ شہر میں جو بارہ نئی میٹرو لائنیں تعمیر کی گئی ہیں ان کا آغاز اسی برس ہوا ہے اور تعمیر ہونے والی یہ سب سے آخری لائن تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر