
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سائنس نے ای وی ایم کی خصوصیات اور ڈیزائن سےمتعلق بریفنگ دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات کے عمل میں معاونت پر متعلقہ اداروں کی تعریف کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سےاپناووٹ کاسٹ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔
اجلاس میں اعظم سواتی، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔
واضح رہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ، منصوبہ تیز رفتار بنیادوں پر چلانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا تھا کہ واپڈا کراچی کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے “کے فور” منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز”کے فور” منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں، وفاقی حکومت واٹر سپلائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے واپڈا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News