Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

Now Reading:

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ
ایل پی جی

ملک بھر میں لیکوڈ پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے گیس کی قیمت بڑھا دی، ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی قیمت 90 سے بڑھ کے 110 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر بھی اب 1062 کی جگہ 1298 روپے میں فروخت ہوگا۔

کمرشل سلنڈر 900روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد کمرشل سیلنڈر کی قیمت 4086 سے بڑھ کر 4994 روپے ہو گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، ایل پی جی اضافے کے بعد 110 روپے کلو ہوگئی ہے۔

Advertisement

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر