
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان عید کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
گفتگو کے دوران حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو باہر جانے سے روکے جانے کے خلاف عدالت جانے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر تینوں رہنماؤں کے درمیان معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News