وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13021 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 4780 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 18707 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 57 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ 673 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News