
قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کے عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے اور بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
اس مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کے لئے اقدامات کرے۔
قرارداد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد بجھوانے کے لئے بھی اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News