Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے: جہاز حادثے کی پہلی برسی پر لواحقین کی پریس کانفرنس

Now Reading:

پی آئی اے: جہاز حادثے کی پہلی برسی پر لواحقین کی پریس کانفرنس

پی آئی اے کی پرواز پاک 8303 جہاز حادثے کے متاثرین نے پہلی برسی پر پریس کانفرنس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرین نے کہا کہ بڑی تعداد کو پی آئی اے نے انشورنس کے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی بلکہ  پی آئی اے نے انشورنس کی ادائیگی کے بجائے قانونی موشگافیوں میں الجھا دیا ہے۔

متاثرین نے کہا کہ انشورنس کی ادائیگی کے لئے قانونی حق سے دست بردار ہونے کے لئے پی آئی اے کی انتظامیہ دباؤ ڈال رہی ہے اور ہم دستاویزات پر دستخط کے لئے تیار ہیں لیکن قانونی حق سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

متاثرین نے یہ بھی کہا کہ انشورنس کے لئے ایسی دستاویزات پر دستخط نہیں کریں گے جس سے کوئی قانونی حق ختم ہو جائے جبکہ پی آئی اے کی انتظامیہ اپنا حق مانگنے والے متاثرین کو لالچی قرار دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشورنس ہمارا حق ہے اور ٹکٹ خریدتے وقت اس کی ادائیگی کی ہے ،حادثے میں شہید ہونے والے کئی افراد اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔

Advertisement

متاثرین نے یہ بھی کہا کہ انشورنس کی رقم فوری ادا کی جائے کیونکہ کئی گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم قانونی حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں تاکہ آئندہ کسی حادثے کے متاثرین ہماری طرح پریشان نہ ہوں جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ابھی تک شہداء کے لواحقین کو سامان بھی نہیں دیا۔

متاثرین نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی طیارہ حادثے کے لواحقین کو بھلا دیا ہے جبکہ سندھ حکومت کو متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2010 سے اب تک 6 فضائی حادثات ہو چکے ہیں اور ہم نے کسی حادثے سے سبق نہیں سیکھا۔

متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئندہ اجلاس میں انشورنس کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کا یقین دلایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر